ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے شیرالی میں ترقیاتی کام انجام دینے پررکن اسمبلی منکال وئیدیا کی تہنیت

بھٹکل کے شیرالی میں ترقیاتی کام انجام دینے پررکن اسمبلی منکال وئیدیا کی تہنیت

Mon, 26 Mar 2018 13:40:23    S.O. News Service

بھٹکل 26؍مارچ (ایس او نیوز) یہاں سے قریب شیرالی کے نیر کنٹھا شالے منے علاقے میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ جاری کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے یہاں کے عوام نے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے لئے ایک خصوصی تہنیتی اجلا س کا انعقاد کیا۔

اس اجلاس میں منکال وئیدیا کی طرف سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے  انجام دئے گئے 3.05کروڑ روپے لاگت کے ایک درجن سے زیادہ ترقیاتی کاموں کے لئے عوام کی طرف سے ان کا شکراداکیا گیا اور تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع پنچایت ممبر سندھوبھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا وئیدیا، میناکشی نائک، شنکر نائک، پنڈت نائک، ونود نائک وغیرہ اسٹیج پرموجود تھے۔


Share: